بھٹکل2ْ؍جون (ایس او نیوز)پولیس کی طرف سے ۴ جون کو مجوزہ ہڑتال جو کی جارہی ہے، اس کو کرناٹکا اسٹیٹ ٹیلر ایسو سی ایشن شاخ بھٹکل اور کرناٹکا اسٹیٹ ٹیلر اکاڈیمی کی جانب سے حمایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ا ن اداروں کے ذمے داران مسٹرگووردھن نائک اور مسٹرہونّپا نائک وغیرہ نے کہا ہے کہ پولیس والوں کی مانگیں عدل اورانصاف پرمبنی ہیں۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ پولیس والوں کے مسائل کو حل کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں پولیس والے جس طرح کے بھی اقدامات کریں گے اس کے لئے ان اداروں کی طرف سے حمایت دی جائے گی۔